ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بند ی کے بعد کن بینکوں کو کتنی رقم دی گئی؟آر بی آئی نے معلومات دینے سے کیا انکار

نوٹ بند ی کے بعد کن بینکوں کو کتنی رقم دی گئی؟آر بی آئی نے معلومات دینے سے کیا انکار

Sun, 01 Jan 2017 22:43:16  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، یکم جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)8/نومبر 2016کو نوٹ بند ی کے اعلان کے بعد کن بینکوں کو کتنی رقم دی گئی، اس پر کوئی معلومات دینے سے ریزرو بینک آف انڈیا نے انکار کر دیا ہے۔آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی نے آر بی آئی سے معلومات مانگی تھی کہ کن بینکوں کو کتنی رقم دی گئی؟آر بی آئی کے مرکزی پبلک انفارمیشن آفیسر پی وجے کمار نے بینکوں کو جاری کی گئی رقم پر خاموشی اختیارکرتے ہوئے انل گلگلی کو بتایا کہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005کی دفعہ8 (1)(جی) کے تحت یہ اطلاع عام نہیں کی جا سکتی۔آر بی آئی کایہ  کہنا تھا کہ اس اطلاع کو عام کرنے سے کسی شخص کی زندگی یا جسمانی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی جس کے طریقہ کار پرقانونی انفورسمنٹ یا سلامتی تشویش کو اعتماد میں دی گئی معلومات یا مدد کے ذریعہ کی شناخت کرے گا۔انل گلگلی نے آر بی آئی کے اس بیان کو عجیب وغریب قرار دیتے ہوئے آر بی آئی کے کرنسی انتظام محکمہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپالی پنت جوشی کے پاس چیلنج دیا ہے۔گلگلی کا کہنا ہے کہ نوٹ بند ی کے دوران سرکاری بینکوں کے مقابلے میں نجی بینکوں کو شاید زیادہ رقم دی گئی ہے، جس سے نوٹ کا ایکسچینج آر بی آئی کی مقرر کردہ حد سے زیادہ مدت تک جاری رہا۔گلگلی نے سوال اٹھایا ہے کہ کچھ لوگوں کے پاس زیادہ نقد برآمد ہونا اس طرف اشارہ کرتا ہے،اس لیے یہ معلومات عوامی کی جانی چاہئیں۔
 


Share: